کوروناوائرس :منافع خوروں نے کراچی میں سرجیکل ماسک کی قیمت بڑھادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore’s district administration seizes 45,000 surgical masks

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد سرجیکل ماسک مہنگا ہوگیا ہے، ملک میں طلب بڑھنے کے پیش نظر ریگولیٹری اتھارٹی نے ماسک کی برآمد پر پابندی لگائی تو ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں 50 ماسک کا پیکٹ 200 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔

کورونا وائرس پاکستان میں نہیں آیا ہے لیکن کراچی کی ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں 50 ماسک کا پیکٹ 200 روپے مہنگاہوگیا، 80روپے میں ملنے والا پیکٹ اب 280روپے میں دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 910ہو گئی

وائس چیئرمین ہول سیل میڈیسن مارکیٹ عامرملک نے بتایا کہ چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے ماسک کی درآمد رک گئی ہے۔

خام مال نہ ملنے سے ماسک کی قیمت بڑھی ہے۔ ماسک کی قیمتیں بڑھنے سے عام دکاندار بھی پریشان ہیں۔

Related Posts