چین میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 910ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports another case of coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 97 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 910 تک جا پہنچی۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 813 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 40ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 40ہزار 553 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 6 ہزار 494 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے 40 ہزار 553 افراد میں سے 3 ہزار 324 افراد بیماری سے شفا یاب ہوچکے ہیں، تاہم وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار افسوسناک حد تک تیز ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 28ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث ہانگ کانگ اور فلپائن میں 2 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 20 لاکھ ڈالرکے نئے فنڈ کی منظوری دے دی گئی۔

اے ڈی بی نے  تین روز قبل کورونا وائرس کی روک تھام کے 20 لاکھ ڈالرکے فنڈ کی منظوری دی جس سے کمبوڈیا، چین، میانمار، تھائی لینڈ اورویت نام میں جاری علاقائی تکنیکی معاونت میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 لاکھ ڈالرز کی منظوری دے دی

Related Posts