نااہل وفاقی حکومت کا دفاع پریس کانفرنسوں سے کیا جارہا ہے، مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مزارات، تفریحی پارکس، جمز، سوئمنگ پولز کھول دیے گئے: مرتضیٰ وہاب
مزارات، تفریحی پارکس، جمز، سوئمنگ پولز کھول دیے گئے: مرتضیٰ وہاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ شبلی فرازسلیکٹیڈ کا دفاع کرنے میں اپنی کارکردگی کی استعدادظاہر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت کا دفاع پریس کانفرنسوں سے کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ شبلی فراز کم از اپ کم اپنی یوٹرن حکومت کو معصوم ثابت نہ کریں۔

مہنگائی آسمان پر اٹھانے کے بعد پریس کانفرنسوں کی بھرمار کیا معنی رکھتی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت کے نکمے پن کو پریس کانفرنسوں سے چھپایا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نکمی حکومت میں ترجمانوں کی فوج صرف قصیدہ خوانی میں مصروف عمل ہے۔عوام مہنگائی سے سسک سسک کر مر جائے مگر صبح شام پریس کانفرنس کتنا لازمی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شبلی فراز کس ڈھٹائی سے نااہل حکومت کا دفاع کرتے ہیں۔تحریک انصاف میں ترجمانوں کا کام صرف مخالفین پر الزام تراشیاں کرنا ہے۔

Related Posts