مشکل حالات میں سندھ حکومت نے ایک بہترین بجٹ پیش کیا،مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مزارات، تفریحی پارکس، جمز، سوئمنگ پولز کھول دیے گئے: مرتضیٰ وہاب
مزارات، تفریحی پارکس، جمز، سوئمنگ پولز کھول دیے گئے: مرتضیٰ وہاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:حکومت سندھ کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے صوبائی بجٹ کو عوام دوست اور متوازن قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں پیپلزپارٹی کی صو با ئی حکومت نے ایک بہترین بجٹ پیش کیا ہے جس پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نئے بجٹ میں صوبہ کے عوا م کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ایک اچھا ریلیف ہے پنشن میں دس فیصد اضافہ ریٹائرڈ ملازمین کی معاشی ضروریات کے لئے معا و ن ثابت ہوگا۔

میگا سٹی کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور الیکٹرک بسوں کی اسکیم بجٹ میں شامل کی گئی ہے کراچی کے لئے ایک سو ارب روپے سے زائد کے منصوبے سندھ بجٹ میں شامل ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے صوبے کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے مشکل حالات میں سندھ حکومت نے ایک بہترین بجٹ پیش کیا ہے وفاق کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے باوجود سندھ بھر کے لئے خطیر رقم ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کی گئی ہے۔

جو سندھ حکومت کا احسن اقدام ہے نئے بجٹ سے عوام کی مشکلات میں مزید کمی ہوگی۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ مزدور کی کم از کم اْجرت میں اضافہ مثالی اقدام ہے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس کے ریمارکس نے پی ایس پی کے بیانیے پر مہر ثبت کر دی،مصطفیٰ کمال

Related Posts