چیف جسٹس کے ریمارکس نے پی ایس پی کے بیانیے پر مہر ثبت کر دی،مصطفیٰ کمال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم مہاجروں کے قاتلوں سے مفادات کی خاطر ڈیل کررہی ہے، مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم مہاجروں کے قاتلوں سے مفادات کی خاطر ڈیل کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ناقص ترین کارکردگی پر چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس نے پی ایس پی کے بیانیے پر مہر ثبت کر دی ہے۔

تعصب زدہ، کرپٹ اور نااہل سندھ حکومت آئین پاکستان کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اختیارات اور وسائل کو ذاتی جاگیر سمجھ کر اڑا رہی ہے جبکہ سندھ کی عوام کو بنیادی انسانی حقوق بھی حاصل نہیں۔

بالخصوص سندھ کے دارالخلافہ کراچی کو پیپلز پارٹی نے اپنے تعصب کی وجہ سے برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ دس سال دنیا میں تیزی سے ترقی کرتے شہروں میں شامل کراچی رہنے کے لائق بدترین 10 شہروں کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔

پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی میں جان بوجھ کر رخنہ ڈالا، مون سون کی بارشیں سر پر آن پہنچی لیکن پاکستان کو 70 فیصد اور سندھ کو 92 فیصد ریونیو دینے والے شہر کے نالے چوڑے نہیں ہوسکے۔

کراچی کے چپے چپے پر قبضہ کرکہ بیچنے والے نااہل، کرپٹ، تعصب زدہ حکمران اینٹی انکروچمنٹ کے نام پر بے بس اور بے گھر عوام کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں، ایسا نہیں ہے کہ حکمرانوں کے پاس کوئی مثال موجود نہیں۔

ہم نے لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں ہزاروں غیر قانونی کچے گھروں کو منہدم کرنے پہلے سے مکینوں کو پچاس ہزار روپے اور تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ 80 گز کے پلاٹس میں منتقل کیا، شہر میں ایک بار بھی احتجاج نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی تعصب زدہ حکومت کراچی کی عوام کو مزید اذیت پہنچا کر پاکستان کی معاشی شہ رگ میں ہنگامے کروانا چاہتی ہے۔ اس طرزِ عمل سے پیپلزپارٹی اپنی اور ایم کیو ایم کی گندی اور تعصب زدہ سیاست کو دوام بخشنا چاہتی ہے۔

گزشتہ کئی سال سے بارشوں میں شہر کا بڑا جانی اور مالی نقصان ہوا اس کے باوجود اس سال اب تک نالوں کی صفائی یقینی نہیں بنائی جاسکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے دفتر میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھیوں کا نعرہ لگا کر پیپلز پارٹی مخالف سندھیوں کو پیاسا مار رہی ہے، ہم سوال کرتے ہیں کہ کیا وہ سندھی نہیں جنکا پانی پیپلزپارٹی نے بند کردیا اور جنکی کھڑی فصلیں تباہ کر دی ہیں۔

سندھ کی آبادی کا 50 فیصد کراچی میں آباد ہے لیکن پیپلزپارٹی کی تعصب زدہ حکومت کراچی کو سندھ کے پانی کا 1.5 فیصد دیتی ہے اور وہ بھی ٹینکر مافیا کی نظر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: چئیرمین نیب میں شرم ہے تو ایل این جی کا جھوٹا کیس ختم کریں، شاہد خاقان عباسی

امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، عوام اپنے آئینی حقوق سے محروم ہیں۔ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے ابتر حالات میں سندھ حکومت تاجر دشمنی کر کے سندھ کا کاروبار بھی ختم کر رہی ہے۔

Related Posts