عمران خان جب جیل جائیں گے تو سمجھ آ جائے گی،رانا ثناء اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کسی جتھے کو اسلام آبادپر چڑھائی کرنے نہیں دینگے، وزیرِداخلہ
کسی جتھے کو اسلام آبادپر چڑھائی کرنے نہیں دینگے، وزیرِداخلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جب جیل جائیں تو سمجھ آ جائے گی،اُنہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے میں حکومتی کوششوں سے لوگوں کو ریلیف ملا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلا م آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک اس کیس کا معاملہ ہے اس سے زیادہ دکھی انسانیت کی خدمت کہیں نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے عزیزوں اور پیاروں کو غائب کرکے لاپتہ کردیں،چیف جسٹس نے جس طرح اس معاملے پر زور دیا اس سے لوگوں کو پہلے بھی ریلیف ملا ہے اور حکومتی کوششوں سے بھی لوگوں کو ریلیف ملا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے مدد اس صورت ہوسکتی ہے اگر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ان کیمرہ سماعت کریں،کچھ ایسی حقیقتیں ہیں جو اوپن کورٹ میں بیان نہیں ہوسکتیں۔

مزید پڑھیں:تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شکور شاد کی استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن معطل

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے جیل میں جا کر خطرناک ہونے کے بیان سے متعلق کہا کہ ویسے جیل جانے کا موسم گزر رہا ہے جولائی اگست میں بھیجنا چائیے تھا،یہ صرف کرنے کی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائے گی۔

Related Posts