وزیراعظم عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں،بلاول بھٹوزرداری کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto
وزیراعظم عمران خان جلداستعفیٰ دینے والے ہیں،بلاول بھٹوکادعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد استعفی دینے والے ہیں،کٹھ پتلی وزیر اعظم ملک نہیں چلاسکتا اُسے گھر جانا ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پمز ہسپتال کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، ان کا علاج ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہونا چاہیے، طبی سہولتیں لینا سابق صدر کا بنیادی حق ہے، جج نے بھی حکم دیا تھا کہ آصف علی زرداری کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو اسپتال میں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں لیکن ان کے ذاتی معالج کو موقع نہیں دیا جا رہا۔ سابق صدر اس وقت ملزم ہیں اور انہیں نیب نے اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے، نوازشریف کی طرح آصف زرداری کو بھی نجی ڈاکٹر تک رسائی دی جائے، ن لیگ اور ہماری قیادت کی زندگیوں سے کھیلاجارہاہے۔

بلاول بھٹونےکہا کہ آصف زرداری نے ای سی ایل سے نام نکالنے اور باہرجانے کی اجازت نہیں مانگی،حکومت پر اعتماد نہیں ، علاج پر مطمئن نہیں ہوسکتے، صدر زرداری کا حوصلہ بلند ہےوہ تاحال طبی بنیادوں یا کسی اور قانون کے تحت ضمانت لینے پر آمادہ نہیں ہورہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، آزادی مارچ سے متعلق اہم فیصلے متوقع

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کو بھی مجرم قراردے کر حراست میں لیاگیامگر ہمارےساتھ الٹا سلوک کیا جارہا ہے، ہمارے آئینی و جمہوری حق تک چھین لیے گئے، آصف زرداری کے خلاف ابھی کیس چل رہا ہے پھر بھی گرفتار کیا گیا۔

پی پی چیئرمین نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک نا اہل وزیر اعظم ملک پر مسلط ہے، جو جلد مستعفی ہوگا، اس ملک کی عوام نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم یہ ملک نہیں چلاسکتا، وزیراعظم بہت جلد استعفیٰ دینے والے ہیں اور بہت جلد پاکستان کا اچھا وقت آنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اختلافات کے باوجود مل کر کام کرنا چاہیے، امید ہے کہ دھرنے سے متعلق اے پی سی کے معاہدے پر سب قائم رہیں گے، جمہوری طریقے سے مارچ چلتا رہا تو امید ہے سب خیریت رہے گی، حکومت نے غیر جمہوری طریقہ اپنایا تو ہم بھی لائحہ عمل طے کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے پارلیمنٹ کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے، پیپلزپارٹی اختلافات کے باوجود جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن وزیراعظم عمران خان نے پارلیمان پرتالالگادیا ہے، حکومت عوام کو احتجاج کے لیے جمہوری فورم نہیں دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کو سلام پیش کرتا ہوں، حکومت مخالف مارچ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظر آ رہے ہیں، حکومت کے اقدامات کے پیش نظر جمہوری قوتیں بھی انتہائی قدم اٹھا رہی ہیں، ابھی تو یہ سفرشروع ہوا ہے، بہت کچھ ہونے والا ہے۔

Related Posts