سائفر گم نہیں ہوا، ڈار طاقتور حلقوں سے ڈیل کرکے ہی آیا ہے، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار ڈیل اور طاقتور حلقوں کے دلاسے کے بغیر پاکستان نہیں آسکتا تھا۔

ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے میرے گھر پر تیسری مرتبہ پولیس بھیجی ہے، امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے مجھے جیل میں ڈال دے، تمہارے پاس اتنی جیلیں نہیں، میں تیار ہو اور میری قوم بھی تیار ہے۔ ہمیں نا جیل کا خوف ہے اور نہ ہی نامعلوم ٹیلیفون کالز کا ڈر ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جیل تو ہمارے لئے چھوٹی سی چیز ہے، حقیقی آزادی کے لئے کپتان اپنی جان کی قربانی کے لیے بھی تیار ہے۔ میں نے قوم کو 28 مارچ کو مراسلہ دکھایا تھا، میں نے مراسلہ قومی سلامتی کونسل اور قومی اسمبلی، اسپیکرت قومی اسمبلی اور صدر مملکت نے مراسلہ چیف جسٹس پاکستان کو بھجوایا کہ تحقیقات کی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کہتی تھی کہ کوئی مراسلہ نہیں، اب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مراسلے کا معاملہ دوبارہ اٹھادیا۔ اب سب کے سامنے آگیا کہ میں جو کہہ رہا تھا وہ سچ ہے۔ سائیفر کھو جانے کا نیا ڈراما شروع ہوگیا ہے، مریم نواز چاہیں گی کہ وہپ مراسلہ کہیں کھو جائے۔وزارت خارجہ میں اس کی کاپی پڑی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت ٹیکس کے ساتھ 50 روپے تک پہنچ گئی ہے، پاکستان کا تنخوادار طبقہ مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے، پاکستان کی معیشت ہر روز نیچے جارہی ہے، حکمرانوں نے اپنے خلاف کرپشن کے کیسز معاف کرائے اور مہنگائی میں اضافہ کیا۔

اداروں پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، معیشت تباہ کردی، جو ان چوروں کو روک سکتے تھے، ان کو قوم معاف نہیں کریں، اگر آپ کے گھر ڈاکا پڑے اور چوکیدار کہے تو وہ نیوٹرل تو آپ انہیں معاف کریں گے؟

اسحاق دار سے متعلق عمران خان نے کہا کہ دنیا میں بڑے بڑے بزدل لوگ دیکھے ہیں، نواز شریف سے بھی بزدل آدمی دیکھا ہے اس کا نام اسحاق ڈار ہے، مان ہی نہیں سکتا کہ جب تک ڈیل نہیں ہوئی، اسحاق ڈار کو یقین دلایاگیا کہ تمہیں کچھ نہیں ہوگا، جب تک طاقتور حلقوں نے اسے دلاسا نہیں دیا ہوگا وہ کبھی پاکستان آہی نہیں سکتا تھا۔

Related Posts