دبئی ایئرپورٹ آئندہ سال سے118 ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کریگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آئندہ سال2023کے دوران 18ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے لگے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے آغاز کے دوران سیاحت، تجارت، فنڈنگ اور ہوابازی کے حوالے سے اب پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔

1960میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد3لاکھ15ہزار تھی جبکہ1970میں مسافروں کی تعداد 5 لاکھ24ہزار سے زیادہ ہوگئی تھی۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ1997میں تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے ایئرپورٹس کے کلب میں شامل ہوا۔ دنیا کے10تیز رفتار ترقی کرنے والے ایئرپورٹس میں چھٹے نمبر پر تھا۔

ایئرپورٹ نے 14 فیصد شرح نمو ریکارڈ کرائی تھی جو ایشیا اور یورپی ممالک کے بڑے ائیر پورٹس کی شرح نمو سے زیادہ تھی، 1970سے ستمبر2020تک40.8ملین ٹن سے زیادہ سامان کی ترسیل کرچکا ہے۔

ایمریٹس نے25اکتوبر1985کو صرف دو طیاروں سے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا۔ ابتدا میں بوئنگ737اور ایئر بس بی فور300کرایے پر حاصل کرکے کراچی کے لیے پروازیں شروع کی تھیں۔

2014میں دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں 70.4ملین مسافروں کیساتھ سرفہرست رہا۔ دبئی ایئرپورٹ دنیا کے بڑے ایئرکارگو سینٹرز میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں:بیرون ملک پاکستانیوں کی ملازمتوں کا ہدف نو ماہ میں ہی مکمل

دبئی ایئرپورٹ سے اس وقت سالانہ90ملین افراد سفر کررہے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ2023 تک 118 ملین سے زیادہ افراد کو سفری سہولت حاصل ہوگی۔