وزیر اعظم عمران خان عالمی پناہ گزین فورم میں شرکت کے لیے پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان عالمی پناہ گزین فورم میں شرکت کے لیے  پہنچ گئے ہیں جہاں دنیا بھر سے اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک کے سیاسی رہنما اپنے اپنے ملک کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان جنیوا میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے انسانی حقوق کونسل (یونائٹیڈ نیشنز ہیومن رائٹس کونسل)  کے تحت گلوبل رفیوجی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

عمران خان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 18 دسمبر تک جاری رہنے والے فورم سےخطاب کریں گے جس کے دوران افغان مہاجرین سمیت دیگر اہم بین الاقوامی معاملات پر اظہارِ خیال کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ کامیاب سرکاری دورۂ بحرین کے بعد سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیر اعظم جنیوا عالمی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 

ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کے استقبال کے لیے سوئس اعلیٰ حکام، جنیوا میں پاکستانی مندوب خلیل ہاشمی، اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین اور پاکستانی سفیر موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ سرکاری وفد میں معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم دورۂ بحرین کے بعد سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے

Related Posts