وزیر اعظم عمران خان کامیاب دورۂ بحرین کے بعد سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کامیاب دورۂ بحرین کے بعد سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
وزیر اعظم عمران خان کامیاب دورۂ بحرین کے بعد سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ کامیاب سرکاری دورۂ بحرین کے بعد سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیر اعظم جنیوا عالمی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 

ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کے استقبال کے لیے سوئس اعلیٰ حکام، جنیوا میں پاکستانی مندوب خلیل ہاشمی، اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین اور پاکستانی سفیر موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ سرکاری وفد میں معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) اور سوئٹزرلینڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے عالمی پناہ گزین فورم میں وزیر اعظم عمران خان پاکستانی مؤقف دُنیا کے سامنے رکھیں گے۔فورم آج سے 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔

پاکستان  میں افغان مہاجرین لاکھوں کی تعداد میں آباد ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان پناہ گزین فورم سے خصوصی خطاب کریں گے جس کے دوران مہاجرین کے مسائل پر گفتگو ہوگی۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جبکہ جنیوا میں منعقدہ بین الاقوامی فورم کے پلیٹ فارم پر وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ہوگی۔ 

یاد رہے کہ  ماہِ دسمبر کے دوران وزیر اعظم کے بحرین، ملائشیاء اور سوئٹزرلینڈ کے دورے شیڈول تھے، تاہم وزیر اعظم نے ملائشیاء کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ کے لیے اُڑان بھری۔ 

دورۂ بحرین کے دوران وزیر اعظم کی  شاہِ بحرین سے ملاقات ہوئی۔  بحرین کے قومی دن کے موقعے پر سربراہانِ مملکت کی ملاقات ہوئی جبکہ وزیر اعظم کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ 

 بحرین پہنچنے پرگزشتہ روز  بحرینی  ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم  کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا

Related Posts