میں نے آئی ایم ایف کیلئے خط ڈکٹیٹ کروادیا ہے۔عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
تحریکِ انصاف مظفر آباد میں آج جلسہ کریگی، عمران خان کی عوام سے شرکت کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلوا کر ٹھیک کیا، میں نے آئی ایم ایف کیلئے خط ڈکٹیٹ کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں جیل سے کوئی چیز لکھ کر باہر نہیں بھیج سکتا، میں نے خط ڈکٹیٹ کرایا لیکن پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہوسکی۔

گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہماری پارٹی جیت چکی ہے لیکن مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، 9 مئی کو پارٹی ختم کرنے کیلئے استعمال کیا گیا لیکن اس ظلم سے تحریکِ انصاف ختم نہیں ہوئی، سب سے مضبوط بن گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا آئی ایم کو خط لکھنا غداری قرار دیا جارہا ہے۔  آج پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آئی ایم ایف کو خط بھیج دوں گا، خط میں یہی لکھنا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

صحافی نے کہا کہ آپ نے پہلے کہا تھا کہ خط تو لکھ بھی دیا اور آئی ایم ایف کو بھیج بھی دیا، بلکہ چلا بھی گیا ہوگا۔ صدر عارف علوی نے بھی قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلوایا؟ عمران خان نے کہا کہ صدر عارف علوی نے اجلاس نہ بلوا کر بالکل ٹھیک کیا ہے۔

Related Posts