ہرجانہ کیس، عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک خواجہ آصف کیخلاف عدالت میں پیش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے معاشی بحران کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عمران خان
ملک کے معاشی بحران کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین تحریکِ انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں اپنا مؤقف پیش کرنے کیلئے بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے خواجہ آصف پر 10 ارب روپے ہرجانے کیلئے کیس کر رکھا ہے۔ عمران خان کیس کی سماعت کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، زمینوں پر قبضے ختم کیے جارہے ہیں۔گورنر سندھ

سماعت ایڈیشنل سیشن جج امیدعلی بلوچ کر رہے تھے۔ عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ خواجہ آصف اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ذاتی حیثیت سے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عمران خان کی حاضری کے موقعے پر خواجہ آصف کے وکیل نے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر سوالات اٹھائے۔ عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کے بورڈ آف گورنرز نے بتایا تھا، پراجیکٹ کا نام یاد نہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا بورڈ نے آپ کو تحریری آگہی دی تھی؟ عمران خان نے کہا کہ مجھے یاد نہیں۔ بورڈ ممبر نے 30 لاکھ ڈالرز جمع کرادئیے اور پھر یہ معاملہ اختتام پذیر ہوا۔ وکیل نے کہا کہ معاملہ تو یہاں سے شروع ہوتا ہے۔

خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ جب سرمایہ کاری کی گئی تو ڈالر کا ریٹ 60 روپے اور واپسی کے وقت 120 روپے پر تھا۔ بعد ازاں عمران خان کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی اور ہدایت کی کہ عمران خان آئندہ سماعت کیلئے بھی پیش ہوں۔ خواجہ آصف کے وکیل کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر 2 گھنٹوں میں جرح مکمل ہوجائے گی۔ 

Related Posts