کراچی میں جہاں جہاں زمینوں پر قبضے تھے، ختم کیے جارہے ہیں۔گورنر سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں جہاں جہاں زمینوں پر قبضے تھے، ختم کیے جارہے ہیں، مافیازکو اپنا بوریا بستر گول کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل کے ہمراہ پاک چین فرینڈ شپ پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کو گرین اینڈ کلین بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا، اپنا میئر بنائیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

تقریب سے خطاب کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فرینڈ شپ پارک کے قیام کامقصد پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ کراچی کے لوگ تفریح سے محروم تھے، قبضے ختم کرا رہے ہیں۔

خطاب کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ مافیاز کراچی سے بوریا بستر باندھ کر رفوچکر ہوجائیں۔بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم تھا۔

انہوں نے کراچی میں حال ہی میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات پر رائے زنی کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو جس طریقے سے پولنگ کیلئے نکلنا تھا، وہ نکلے نہیں۔ بطور گورنر میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

اس موقعے پر چینی قونصل جنرل نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے منصوبے کراچی کیلئے بہتری لائیں گے۔ پاکستان اور چین کے مابین دوستی مثالی ہے جو وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے۔