دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ، عدالت نے عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات شیڈول کا حصہ، عمران خان لاہور کا دورہ آج کریں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات شیڈول کا حصہ، عمران خان لاہور کا دورہ آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواست ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے منظور کی۔ سماعت کے دوران معزز جج نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان پر الزام صرف ایما کا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی جیلیں غریبوں کیلئے ہیں۔شیخ رشید

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایما بھی صرف لفظ کی حد تک ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ استغاثہ نے صرف ایما کی حد تک شواہد پیش کرنے ہیں۔

سماعت کے دوران استغاثہ سے سوال کیا گیا کہ کیا ایما کی حد تک آپ کے پاس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کوئی شواہد ہیں؟ بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی ضمانت منظور کر لی۔

خاتون جج سے معذرت کا مشن

بعدازاں سابق وزیر اعظم عمران خان خاتون جج زیبا چوہدری سے معذرت کرنے کیلئے وکیل کے ہمراہ ان کی عدالت پہنچ گئے۔ عدالتی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں خاتون جج سے معذرت کرنے آیا ہوں۔

مقامی عدالت کی جج زیبا چوہدری آج چھٹی پر تھیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے خاتون جج کو دھمکانے سے متعلق توہینِ عدالت کیس میں جج زیبا چوہدری سے معافی مانگنے کا وعدہ کیا تھا۔

 

Related Posts