ملک میں 50کروڑ سے کم کرپشن کی چھوٹ، جیلیں غریبوں کیلئے ہیں۔شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں 50کروڑ سے کم کرپشن کی چھوٹ، جیلیں غریبوں کیلئے ہیں۔شیخ رشید
ملک میں 50کروڑ سے کم کرپشن کی چھوٹ، جیلیں غریبوں کیلئے ہیں۔شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں 50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھوٹ دے دی گئی جبکہ جیلیں صرف غریبوں کیلئے بنی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلین چٹ دے دی جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ نے حکومت کو تنقید کانشانہ بنایا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف واپس آئینگے، احتیاط کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے ایک بڑا فیس (چہرہ) ہوتا ہے۔ لوگ فیس دیکھتے ہیں، کیس نہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ یہ مٹھائی بھی اپنے گھر میں بانٹتے ہیں۔ جہاں ہر چیز بکتی ہو، وہاں قوم نہیں بنتی۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے ملک میں نظامِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔ کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا ہے۔ جیلیں صرف غریبوں کیلئے بنی ہیں۔ 

خیال رہے کہ آج سے 2 روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اسحاق ڈار بھی خوار ہوگا۔ الیکشن وقت سے قبل ہوں گے۔ بجلی، آٹا اور گیس عوام کا مسئلہ ہے، ویڈیو ان کی سیاست لے ڈوبے گی۔

شیخ رشید نے آڈیو لیکس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جو آڈیو ویڈیو کا یہ کام کرتے تھے، اس میں خود پھنس گئے ہیں۔ 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک تمام اہم فیصلے ہوجائیں گے۔

Related Posts