اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا جاری، مطالبات نہ پورے ہونے پر ڈی چوک جانے کی دھمکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا جاری، مطالبات نہ پورے ہونے پر ڈی چوک جانے کی دھمکی
اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا جاری، مطالبات نہ پورے ہونے پر ڈی چوک جانے کی دھمکی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر سے اسلام آباد میں آئے کسانوں کا مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی دھرنا تیسے روز بھی جاری ہے۔

وفاقی حکومت نے کسانوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن دھرنے کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی نوٹیفکیشن پر آپس میں مشاورت کریں گے۔

کسانوں نے زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنانے پر پابندی لگانے، سیلاب زدہ علاقوں میں کھاد، بیج اور ڈیزل مفت فراہم کرنے سمیت گندم کی قیمت چار ہزار روپے اور گنے کی چار سو روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رہنما کسان اتحادنے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب ہم احتجاج ختم کریں گے، ہمارا احتجاج پرامن ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں، اپنا حق لے کر یہاں سے اٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی تھانہ گنجمنڈی کے باہر منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر، پولیس خاموش تماشائی

دھرنے میں شامل مظاہرین نے مطالبات کی منظوری کے بغیر دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ کسان اتحاد کے ایک وفد نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے ساتھ مذاکرات کیے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کسانوں کا ابتدائی طور پر ٹیوب ویل کے مطالبہ منظورکیا گیا ہے جبکہ دیگر مطالبات بھی جلد منظور کیے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

تاہم، کسان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب ہم احتجاج ختم کریں گے۔ دھرنے میں موجود کسانوں کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے۔ ہمیں کوئی جلدی نہیں۔ اپنا حق لے کر یہاں سے اٹھیں گے۔ دھرنے کے شرکاء کھلے آسمان تلے موجود ہیں۔

دوسری جانب احتجاج کے باعث راستے بند ہونے سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Related Posts