اگلی قسط ملنے والی ہے، آئی ایم ایف کا پاکستان سے بھروسہ اٹھ گیا۔عائشہ پاشا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ ہمیں قرض کی اگلی قسط ملنے والی ہے جبکہ آئی ایم ایف کا پاکستان پر سے بھروسہ اُٹھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیرِ مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ اعتماد کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کی ہر شرط مانی جارہی ہے جبکہ دوست ممالک سے بھی فنانسنگ میں پیشرفت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کی۔ بریفنگ کے دوران عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ دوست ممالک سے فنانسنگ کیلئے جلد پیشرفت ہوگی۔ ہم نے بجلی و گیس کے شعبے میں گزشتہ 10سال سے زیادہ اصلاحات کیں۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات پہلے کی طرح نہیں ہورہے۔ پیٹرول پر سبسڈی کا ڈیزائن نامکمل ہے جس پر کام کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے کئی مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ ہمیں دوست ممالک سے تعاون درکار ہے۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ مشکل وقت میں چین نے بر وقت ساتھ دیا۔ امید ہے سعودی عرب سے بھی بہت جلد پیشرفت سامنے آئے گی۔ آئی ایم ایف زور دے رہا ہے کہ غریب طبقے کیلئے ٹارگیٹڈ سبسڈی دی جائے۔ سبسڈی ڈیزائن کرکے آئی ایم ایف کو بتائیں گے۔

 

Related Posts