ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: یکم اپریل سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ کے باعث ملک میں یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔

ملک میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور آسٹریلیا کا زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تجارت بڑھانے پر اتفاق

علاوہ ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا، قیمتوں میں کمی یا ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری سے کرے گا۔

دوسری جانب کچھ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے قیمتوں میں ردوبدل نہ ہو۔

Related Posts