اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو پب جی پر عائد پابندی ہٹانے کا حکم دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو پب جی پر عائد پابندی ہٹانے کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو پب جی پر عائد پابندی ہٹانے کا حکم دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو حکم دیا ہے کہ آن لائن گیم پب جی پر عائد پابندی ہٹا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے پب جی پر عائد پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی اے کو حکم دیا کہ آن لائن گیمنگ ایپ (پب جی) پر عائد پابندی فوری طور پر ہٹائی جائے۔

پی ٹی اے کے اقدام پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پب جی گیم کو فوری طور پر بحال کریں جبکہ تفصیلی فیصلے میں پب جی سے پابندی ہٹانے کے حوالے سے مزید ہدایات دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پی ٹی اے کی طرف سے پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کے خلاف صارفین کا غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا، ٹوئٹر پر پب جی پر پابندی کے خلاف 2 ٹاپ ٹرینڈز بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف سوشل میڈیا صارفین الگ الگ انداز سے پب جی پر عائد پابندی کے خلاف شدید تنقید کرتے دکھائی دئیے۔ آئی ٹی منسٹر ریزائن کرو ٹوئٹر پر پہلا جبکہ پب جی بین اِن پاکستان دوسرا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

مزید پڑھیں: پب جی پر پابندی،  ٹوئٹر پر 2 ٹاپ ٹرینڈز بن گئے

Related Posts