پب جی پر پابندی کے خلاف صارفین کا غصہ عروج پر، ٹوئٹر پر 2 ٹاپ ٹرینڈز بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پب جی پر پابندی کے خلاف صارفین کا غصہ عروج پر، ٹوئٹر پر 2 ٹاپ ٹرینڈز بن گئے
پب جی پر پابندی کے خلاف صارفین کا غصہ عروج پر، ٹوئٹر پر 2 ٹاپ ٹرینڈز بن گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پی ٹی اے کی طرف سے پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کے خلاف صارفین کا غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا، ٹوئٹر پر پب جی پر پابندی کے خلاف 2 ٹاپ ٹرینڈز بن گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف سوشل میڈیا صارفین الگ الگ انداز سے پب جی پر عائد پابندی کے خلاف شدید تنقید کر رہے ہیں۔ آئی ٹی منسٹر ریزائن کرو ٹوئٹر پر پہلا جبکہ پب جی بین اِن پاکستان دوسرا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین دونوں ٹاپ ٹرینڈز کے تحت کم و بیش 18 ہزار سے زائد پیغامات بھیج چکے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کو پب جی پر پابندی ہٹانے کیلئے حرکت میں آنا ہوگا۔ بعض سوشل میڈیا صارفین پب جی پر پابندی کو ملکی معیشت کیلئے خسارے کا باعث قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب پب جی پر پابندی کے حق میں بھی کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹس کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پب جی ہماری نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے انہیں تشدد پسند بنا رہی ہے جس کا واضح ثبوت ملک میں بڑھتے ہوئے خودکشی، ظلم وتشدد اور جرائم کے واقعات ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنانے کیلئے سوشل میڈیا صارفین ایک گروپ کی صورت میں کسی ایک ٹرینڈ پر دھڑا دھڑ ٹویٹس شروع کردیتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے جس موضوع پر عوام کی آراء سب سے زیادہ ہوتی ہیں، وہ ٹاپ ٹرینڈ بن جاتا ہے تاہم بعض ٹاپ ٹرینڈز سوچے سمجھے بیانیے کے تحت بھی ترتیب دئیے جاتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پب جی پر پابندی برقرار رکھنے پر شائقین کی شدید تنقید 

Related Posts