اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلبھوشن کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IHC to hear Kulbhushan Jadhav's case today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 ستمبر کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت کیلئے ججز کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جبکہ کیس کی سماعت 3 ستمبر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ججز کا 3 رکنی بینچ کرے گا جس کی سربراہی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کریں گے جبکہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی کلبھوشن یادیو قونصلر رسائی کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دے دی گئی۔بھارتی سفارتی عملے کی کلبھوشن سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر اس کی موجودگی کی جگہ کو سب جیل قرار دیدیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بتایا کہ بھارت نے عالمی عدالت سے کلبھوشن کی رہائی کیلئے رابطہ کیاتھا جبکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی جاسوس کلبھوشن کو دوسری قونصلر رسائی دے دی گئی

Related Posts