بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دیدی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian spy Kulbhushan Jadhav to be given second consular access today: sources

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دے دی گئی۔بھارتی سفارتی عملے کی کلبھوشن سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر اس کی موجودگی کی جگہ کو سب جیل قرار دیدیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بتایا کہ بھارت نے عالمی عدالت سے کلبھوشن کی رہائی کیلئے رابطہ کیاتھا، واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا

بھارتی جاسوس کلبھوشن نے پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کا اعتراف کیا، خطے کے امن میں رکاوٹ بھارت ہی ہے، بھارت خطے کے امن و استحکام کو متاثر کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا سنائی جاچکی ہے، کلبھوشن یادیو پر پاکستان کے خلاف جاسوسی اور اتنشار پھیلانے کا الزام تھا۔ کلبھوشن یادیو عرف حسین مبارک پاٹیل (را)کا ایجنٹ تھا۔

کلبھوشن نے مجسٹریٹ اور عدالت کے سامنے اعتراف جرم کیا، کلبھوشن یادیو کو قانون کے مطابق دفاع کا پورا موقع دیا گیا، کلبھوشن سدھیر یادیو کا سروس نمبر 41558 زیڈ تھا۔اس کے قبضے سے حساس مقامات کی تصاویر بھی بر آمد کی گئیں تھیں۔ جبکہ اہم ادستاویزات بھی برآمد ہوئی تھیں۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا ملازم ہے، اس نے 1987 میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی جوائن کی اور 1991 میں بھارتی نیوی میں بحیثیت کمیشن افسر ملازمت کی۔

کلبھوشن نے را کیلئے بھارت میں ہی جاسوسی کے فرائض انجام دیئے، کلبھوشن یادیو گرفتاری کے وقت بھی بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر تھا اور اس کی 2022 میں بطور کمیشن افسر ہی ریٹائرمنٹ ہونا تھی۔اس نے بلوچستان، کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور علیحدگی کی تحریکیں چلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی جاسو س نے اپنے ابتدائی بیان میں اس بات کا اعتراف کرلیا تھا کہ اس کی پاکستان آمد کا مقصد بلوچستان اور کراچی میں علیحدگی کی تحریکوں کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنا تھا۔

Related Posts