اسلام آباد ہائی کورٹ میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی گئی شہرِ اقتدار میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کے خلاف دی گئی درخواست پر سماعت  ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کی۔

مندر کے خلاف دی گئی درخواست میں درخواست گزار مقامی وکیل چوہدری تنویر اختر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 میں مندر کی تعمیر کیلئے دی گئی زمین اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے خلاف ہے۔

درخواست گزار چوہدری تنویر اختر نے کہا کہ سیّد پور ویلیج میں پہلے سے مندر موجود ہے جس کی تزئین و آرائش کی جاسکتی ہے۔ مندر کی تعمیر کیلئے دی گئی زمین واپس لی جائے۔ تعمیراتی فنڈز بھی واپس لیے جائیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق لال مالہی نے کہا کہ اسلام آباد کے ایک شہری کی جانب سے  مندر کی تعمیر رُکوانے کے لیے عدلیہ سے رجوع کرنا افسوسناک عمل ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق لال مالہی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔پاکستان ایک کثیر المذہب ملک ہے جس پرتمام پاکستانیوں کا برابر کا حق ہے۔

مزید پڑھیں:  مندر کی تعمیر رکوانے کیلئے عدلیہ سے رجوع افسوسناک ہے، لال مالہی

Related Posts