اسلام آباد میں مندر کی تعمیر رکوانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنا افسوسناک ہے، لال مالہی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Unfortunate to approach judiciary to stop temple construction, Lal Malahi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق لال مالہی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ایک شہری کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر رکوانے کے لیے عدلیہ سے رجوع کرنا افسوسناک عمل ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق لال مالہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا آئین و قانون اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے،پاکستان ایک کثیر المذہب ملک ہے اور اس پرتمام پاکستانیوں کا برابر کا حق ہے۔

مندر کی تعمیر سے نہ صرف اسلام آباد میں رہائش پذیر والی ہندو برادری مستفید ہوگی بلکہ دنیا بھر سے اسلام آباد آنے والے ہندو اور دیگر سیاح بھی مستفید ہوسکیں گے۔

لال مالہی نے کہا کہ اسلام آباد میں کرشنا مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ وہ عناصر قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریئے کے بھی مخالف ہیں ۔

بانی پاکستان نے واضح کہا تھاکہ آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لیے۔ آپ آزاد ہیں اپنی مسجدوں میں جانے کے لیے اور ریاست پاکستان میں اپنی کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے لیے۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب ذات یا نسل سے ہو۔ ریاست کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

لال مالہی نے کہا کہ کرشنا مندر کے لیے H-9/2 میں 4 کنال پلاٹ نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کی ہدایت پر CDA نے 2017 میں ہندو پنچائت اسلام آباد کو الاٹ کر کے قبضہ دیا تھا۔ مندر کے پلاٹ کے برابر میں کرسچن کمیونٹی اور پارسی کمیونٹی کو بھی ان کی مذہبی عبادت گاہیں بنانے کے لیے پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے 23 جون کو کرشنا مندر کی تعمیر کا باقائدہ افتتاح ہو چکا ہے اور اس وقت چاردیواری کی تعمیر جاری ہے۔ 25 جون کو وزیر اعظم عمران خان نے اقلیتی ارکان اسمبلی کے وفد سے ملاقات میں مندر کے لیے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی اور اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کو ہدایات بھی جاری کی تھیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں ہندو برادری خوشی سے نہال، مندر کی تعمیر شروع ہو گئی

لال مالہی نے کہا کہ انہیں یقین ہے معزز عدالت نہ صرف اس پٹیشن کو ناقابل سماعت قرار دے گی بلکہ کورٹ کا قیمتی وقت ضائع کرنے پر درخواست گذار پر جرمانہ بھی عائد کرے گی۔

Related Posts