پیپلز پارٹی نے سندھ کے بعد گلگت بلتستان کو تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کے پاس عمران خان سے بہتر کوئی اور لیڈر موجود نہیں،حنید لاکھانی
قوم کے پاس عمران خان سے بہتر کوئی اور لیڈر موجود نہیں،حنید لاکھانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہاہے کہ بلاول زرداری نے سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے بعد گلگت بلتستان کو تباہ کر نے کی ٹھان رکھی ہے۔

ہرجگہ سے مسترد ہونے کے بعد بلاول زرداری نے اپنا سیاسی منجن بیچنے کے لیئے گلگت بلتستان کا رخ کر لیا ہے۔

گلگت بلتستان کے لوگوں کو خوبصورت وعدوں اور حسین خوابوں سے بے وقوف بنانے سے بہترہے کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ کے حالات پر نظر ڈالیں جہاں گزشتہ بارہ سالوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور وہ صوبہ سندھ کو تباہ کررہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ سندھ میں تباہی اور بے حالی ان لوگوں کو نظرنہیں آتی، صوبہ سندھ میں ہر شعبے میں ان لوگوں نے کرپشن کی بھرمار کی ہوئی ہے۔

سندھ کے لوگوں کی مشکلات تو حل ہوئیں نہیں ان سے بارہ سالوں میں اور اب ووٹوں کی خاطر گلگت بلتستان جا کر عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندورون سندھ میں لوگوں کے پاس نہ تو کوئی روزگار ہے نہ ہی کھانے پینے کے لیئے کچھ ہے، پیپلز پارٹی والوں نے سندھ کی عوام کو پتھروں کے دور میں پہنچا دیا ہے ۔

اسکول ، ہسپتال، پینے کا صاف پینے سمیت کوئی بھی ایسی سہولت نہیں ہے جو سندھ کے لوگوں کو میسر ہو، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری چوروں اور کرپٹ لوگوں کے سربراہ ہیں پیپلز پارٹی والے غریبوں اور مسکینوں کا مال بھی کھا جاتے ہیں۔

نہایت بے رحم اور بے حس لوگ ہیں ، کراچی،لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد سمیت سندھ کے جتنے بھی شہر ہیں ان سب کی سڑکوں کا برا حال ہے ، سیوریج کاکوئی نظام نہیں ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس میں پیدا ہونے والی صورتحال میں بھی سندھ حکومت نے سندھ کے لوگوں کے بے یار و مددگار چھوڑ دیا اور کسی شہری کی کوئی مدد نہیں کی ۔

وفاقی حکومت نے سندھ کے لوگوں کے مالی امداد کے ساتھ ساتھ راشن بیگز سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیئے بھی اقداما ت کیے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کسی پاکستانی کو چاہے وہ کسی بھی شہر یا صوبے کا رہائشی ہو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان غریب عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں اور نہایت سنجیدگی کے ساتھ معاشی پالیسیوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے تا کہ غریبوں کو ریلیف اور سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔

Related Posts