محمود خان اچکزئی قوموں کو لڑوانے کی کوشش کر رہے ہیں، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hunaid Lakhani is criticizing Mahmood Khan Achakzai

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی قوموں کو لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں،لاہور جلسے سے قبل انہوں نے کراچی میں بھی اردو سے متعلق متنازعہ گفتگو کی تھی،اپنے تعصب زدہ بیانات کی وجہ سے محمود خان اچکزئی متنازعہ شخصیت بن گئے ہیں ،اہل پنجاب کے متعلق ایسے تبصرے پر بلاول اور مریم کی خاموشی شرمنا ک ہے ،تمام زبانیں پاکستان کا حسن اور ہم سب ایک ہیں ۔

حنید لاکھانی نے محمود خان اچکزئی کو متنازعہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے اپنی تقریر میں لاہوریوں کو انگریز سامراج کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہوریوں نے انگریز کے ساتھ ملکر افغان سرزمین پر قبضے کی کوشش کی جبکہ کراچی جلسے میں بھی محمود اچکزئی نے اردو سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس پر بھی ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے بیانات سے ان کی پاکستانی عوام سے نفرت جھلکتی نظر آرہی ہے، اردو ہماری قومی زبان ہے اور سندہی ، پنجابی، بلوچ، پٹھان سمیت تمام زبانیں بولنے والے پاکستان کا حسن ہیں اور ہم سب ایک ہیں اور یہ ہمارا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی جہاں بھی جاتے ہیں دیگر قوموں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں ، پی ڈی ایم محمود اچکزئی کی کراچی اوراب لاہور کی تقریر کی مذمت کرے، پنجاب ہمیشہ سے حکومت بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے مریم نوا زاور بلاول زرداری کی اہل پنجاب کے متعلق محمود اچکزئی کے تبصرے پر خاموشی شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کو اتنا کچھ دیا لیکن مریم نواز اور بلاول بھٹو نے محمود اچکزئی کے بیان پر مذمت تک نہیں کی، پی ڈی ایم میں موجود چند لوگ تو کھلم کھلا پاکستانی قوم اور اداروں کے بارے میں زہر اگلتے ہیں ، جس سے ان کی ملک اور عوام دشمنی ظاہر ہوتی ہے ، مسترد ٹولہ اب نہایت گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا ہے اور نہایت گرے ہوئے الفاظ استعمال کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:بے مقصد جلسے اور استعفوں کا حربہ ناکام،کیا پی ڈی ایم اپنے اختتام کو پہنچ گئی؟

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم والے نا اہل لوگوں سے ملکی ترقی اور امن امان برداشت نہیں ہورہا ہے اس لیئے وہ ایسی حرکتیں کر رہے ہیں جس سے ترقی کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہو اور عوام کی پرسکو ن زندگی میں مشکلات پیدا ہوں ۔

Related Posts