حب ندی پل کے ستونوں میں دڑاڑیں، پل گرنے کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش کے باعث حب ندی میں پلرز کی دیواریں گر گئیں، پل گرنے کا خدشہ
کراچی میں بارش کے باعث حب ندی میں پلرز کی دیواریں گر گئیں، پل گرنے کا خدشہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں سیلابی صورتحال اور بارش کے باعث حب ندی میں پلرز کی دیواریں گرنے کے باعث تعمیر کیا گیا پل گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں حب چوکی کے قریب حالیہ بارشوں کے دوران حب ندی پر بنایا گیا پل کمزور ہو گر گرجانے کا خدشہ ہے  کیونکہ پلرز کی سپورٹ کیلئے چاروں اطراف کی دیواریں مسلسل بارش کے باعث گر گئی ہیں۔ 3 پلرز کی دیواریں گرچکی ہیں جبکہ باقی پلرز کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے۔

شہرِ قائد کے ایک شہری نے سوشل میڈیا پر حب ندی کے پل کی مخدوش حالت پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پلرز کی سپورٹ کیلئے جو دیواریں بنائی گئی تھیں، انہیں گر جانے کے بعد دوبارہ تعمیر کیا جائے اور پل کا بھی معائنہ کیا جائے۔

شہری کا کہنا ہے کہ پل کے تکنیکی معائنے کے بعد اس کی تعمیرِ نو کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ اِس پل سے کراچی اور حب کے درمیان بڑی تعداد میں عوام کی آمدورفت ہر روز ممکن ہوتی ہے۔ اگر پل گر گیا تو حب اور کراچی کے درمیان اہم رابطہ منقطع ہوسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال درپیش رہی جبکہ مسلسل بوندا باندی اور بارش کے باعث محمود آباد ندی کا بند ٹوٹ گیا، گھروں میں پانی بھرنا شروع ہوگیا  جس سے علاقہ مکین شدید خوف و دہشت کا شکار ہوئے۔

محمود آباد میں ندی کا بند ٹوٹنے کے باعث قرب و جوار کے علاقوں میں ندی کا پانی تیزی سے داخل ہونا شروع ہوگیا جبکہ ندی کا پانی گھروں میں بھرنے کے باعث عوام کا بھاری مالی نقصان ہوا، جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث علاقہ مکین پہلے ہی آمدورفت کے مسائل کا شکار رہے۔

  مزید پڑھیں: کراچی میں محمود آباد ندی کا بند ٹوٹ گیا، گھروں میں پانی بھرنا شروع

Related Posts