کراچی میں محمود آباد ندی کا بند ٹوٹ گیا، گھروں میں پانی بھرنا شروع، مکین خوفزدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt declares 20 districts 'calamity affected' following record rainfall across province

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال درپیش ہے جبکہ مسلسل بوندا باندی اور بارش کے باعث محمود آباد ندی کا بند ٹوٹ گیا، گھروں میں پانی بھرنا شروع ہوگیا ہے جس سے علاقہ مکین شدید خوف و دہشت کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمود آباد میں ندی کا بند ٹوٹنے کے باعث قرب و جوار کے علاقوں میں ندی کا پانی تیزی سے داخل ہونا شروع ہوگیا جبکہ ندی کا پانی گھروں میں بھرنے کے باعث عوام کا بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے، جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث علاقہ مکین پہلے ہی آمدورفت کے مسائل کا شکار ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلیٰ عسکری حکام کو کراچی سمیت سندھ بھر میں سیلابی صورتحال کے دوران مشکلات میں پھنسے ہوئے شہریوں کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے کراچی میں کور کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب کے دوران ریلیف آپریشنز میں عوام کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سیلابی صورتحال ، ہر ممکن مدد کی جائے۔آرمی چیف

Related Posts