ہواوے نالج فیکٹری اور جاز کے مابین نوجوانوں کو تکنیکی طور پر بااختیار بنانے کا معاہدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

jazz and huawei
jazz and huawei

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کی معروف ٹیلی مواصلاتی کمپنی جاز اور ہواوے کے درمیان نوجوانوں کو تکنیکی طور پر بااختیار بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

’’ہواوے نالج فیکٹری‘‘ کے عنوان سے شروع کردہ اقدام کے تحت نیشنل انکیوبیشن سنٹر (این آئی سی) میں شروع ہونے والے اسٹارٹ اپس کو بلا معاوضہ ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس اقدام کا اعلان ڈپٹی سی ای او ہواوے پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ احمد بلال مسعود،نے این آئی سی میں تیسری اور چوتھی جماعتوں کی حالیہ گریجویشن تقریب پرکیا۔

بارہ ہفتوں کا جامع ٹریننگ پروگرام ابتدائی طور پر تین مرحلوں پر مشتمل ہوگا جس میں بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور مصنوعی ذہانت کا احاطہ کیا جائے گا۔ ہر مضمو ن ہفتہ وار کلاسوں میں شامل کیا جائے گا۔اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل اکانومی اور جدید ترین رجحانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پرسی ای او جازعامر ابراہیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ، ’’ایک ایسے شعبے میں جو متحرک اور ہمیشہ بدلتا رہتا ہے یہ ضروری ہے کہ ملازمین کو تربیت دی جائے تاکہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ہم پلہ رہیں۔

ہواوے نوجوانوں کو ڈیجٹل پاکستان کی تشکیل میں تیزی اور ضروری مہارتوں کی تیاری کے لئے، ہماری مدد کرتا ہے‘‘۔یہ اقدام’’ جاز میک یور پروگرام‘‘ کے تحت پیش کیا گیا ہے جو نوجوانوں کو ٹیکنا لوجی کے ساتھ ساتھ بااختیار بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی آڑ میں ای میل کے ذریعے ہیکنگ شروع کر دی گئی

اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ٹیک پر مبنی علم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ آنے والے وقت میں درپیش چیلنجز کے لئے جدید ڈیجیٹل اور مالیاتی حل تیار کرسکیں۔ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف 2030 کے تحت ٹیکنا لوجی ناگزیر ہے اور اس حوالے سے تربیت پاکستان کے بڑے عالمی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ڈپٹی سی ای او ہواوے پاکستان احمد بلال مسعودنے کہا کہ، ’’مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ ماحول کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے اور ہم اس طاقت کو پوری طرح سے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

ہم نوجوانوں کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ، فیوژن تک رسائی اور ورچوئلائزیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اہم تصورات کو پڑھانا چاہتے ہیں تاکہ وہ اسے اپنی زندگی میں لاگو کرسکیں‘‘۔

Related Posts