کورونا وائرس کی آڑ میں ای میل کے ذریعے ہیکنگ شروع کر دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کی آڑ میں ای میل کے ذریعے ہیکنگ شروع کر دی گئی
کورونا وائرس کی آڑ میں ای میل کے ذریعے ہیکنگ شروع کر دی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کمپیوٹر کے اینٹی وائرس بنانے والی کمپنیوں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی آڑ میں ای میل کے ذریعے ہیکنگ شروع کردی گئی ہے، عوام خبردار رہیں۔

مختلف اینٹی وائرس کمپنیوں کے مطابق ہیکرز کرنٹ افیئرز اور معلوماتِ عامہ سے باخبر ہیں اور موجودہ دور کی سب سے اہم خبر کورونا وائرس اور اس سے چین سمیت مختلف ممالک میں ہونے والی اموات ہیں۔

کمپنیوں کے مطابق عوام کورونا وائرس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانتے ہیں جس کا فائدہ اٹھانے کے لیے ہیکرز نے ای میل اور دیگر ذرائع سے ہیکنگ شروع کردی ہے۔

ہیکرز کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ آپ کو ایک ای میل بھیجی جاتی ہے جس میں آپ کو کورونا وائرس کے حوالے سے آگہی دی جاتی ہے جو انٹرنیٹ پر عام دستیاب ہے جسے ہیکر سمیت کوئی بھی شخص باآسانی حاصل کرسکتا ہے۔

وائرس کے حوالے سے آگہی کے خواہش مند افراد ای میل سے منسلک فائل پر کلک کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ ہیکر کے قابو میں آجاتے ہیں۔ اس کے بعد ہیکرز ان کا ڈیٹا چرا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ہیکنگ سے مراد متاثرہ شخص کے کمپیوٹر یا موبائل فون پر کنٹرول حاصل کرکے اس سے اپنی مرضی کا کام لینا ہے۔ ہیکرز کسی بھی کمپیوٹر سے صارفین کا ڈیٹا آسانی سے چوری کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 73افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 565 تک جا پہنچی۔

کورونا وائرس کے باعث صرف ایک روز میں 73 افراد کی ہلاکت گزشتہ ماہ کے ہر دن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ وائرس بے حد تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس سے مزید 73 افراد جاں بحق

Related Posts