شہباز شریف دورِ حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہوئیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: منٹ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے دورِ حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 14روپے سے زائد اضافہ ہوا۔

نجی ٹی وی (ہم نیوز) کی رپورٹ کے مطابق موجودہ دورِ حکومت کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے 19 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ردو بدل کیا گیا ہے۔

گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کا فی لیٹر اضافہ ہوا۔ شہباز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تو ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے جبکہ پیٹرول کی 279روپے 75 پیسے فی لیٹر تھی۔

شہباز شریف حکومت نے گزشتہ شب پیٹرول کی قیمت میں 4  روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد 1 لیٹر پیٹرول کی قیمت 293روپے 94 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں یکمشت 8روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے جانے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ عوام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو احساس ہونا چاہئے کہ عوام مجبوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر مجبور ہیں، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کتنا بڑھائے گی، فی الحال اس کے بارے میں لاعلم ہیں۔

Related Posts