حبا بخاری نے خاندانی منصوبہ بندی کے سوال پر نادیہ خان کو کیسے خاموش کروایا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SAMAA NEWS

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکارہ حبا بخاری نے نامور میزبان نادیہ خان کو خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے جواب دیکر خاموش کروادیا۔

انٹرویو کے دوران نادیہ خان نے حبا بخاری سے آریز احمد کے ساتھ شادی کے بارے میں سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شادی کو کتنا عرصہ ہو گیا ہے؟

حبا بخاری نے جواب دیاکہ ہماری شادی کو ڈھائی سال ہو گئے ہیں” ۔

نادیہ خان نے استفسار کیا کہ آپ کی شادی کو ڈھائی سال ہو گئے ہیں اور لوگ فیملی پلاننگ کے بارے میں سوال کرنے لگے ہیں؟

حبا نے اس سوال کے فوراً بعد جواب دیا کہ اگر لوگوں کو اس حوالے سے کوئی تشویش ہے تو آپ یہ سوال کیوں کر رہی ہیں۔

حبا بخاری اور نادیہ خان پر مشتمل کلپ جلد ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گیا، جس نے حبا بخاری کے ردعمل کے لیے زبردست حمایت حاصل کی۔

Related Posts