فلم ’پٹھان‘ ایمازون پر ریلیز، صارفین ڈیلیٹ شدہ مناظر شامل کرنے پر ناراض

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایمازون پرائم پر ریلیز ہوگئی۔

فلم 22 مارچ کو ایمازون پرائم پر ریلیز ہوئی، جس میں ایسے مناظر بھی شامل کیے گئے جن کو سینما کی اسکریننگ کے دوران ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

تاہم، ناظرین و سامعین کو یہ مناظر پسند نہیں آئے اور اُن کی اکثریت اِن مناظر کو شامل کرنے پر ناراضگی کا اظہار کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یہودی نہیں مسلمان ہوں، ’سر راہ‘ ایجنڈا کے تحت نہیں بنا، منیب بٹ

فلم کے جو مناظر ڈیلیٹ کیے گئے تھے اُن میں سے ایک میں شاہ رخ خان کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اب سمجھ میں آگیا کہ اس سین کو سینما میں کیوں نہیں دکھایا گیا کیونکہ اگر شاہ رخ خان کے مداحوں کو یہ سین دکھایا جاتا تو وہ ضرور اسے دیکھ کر جذباتی ہوجاتے۔

واضح رہے کہ پٹھان اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو بھارت کے مقامی سینماؤں اور دیگر ممالک جیسے امریکہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، مصر، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز ہوئی۔

شاہ رخ کی فلم نے اب تک ایک ہزار کروڑ انڈین روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

Related Posts