راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں موسلا دھار بارش نے جہاں چاروں طرف جل تھل کردیا ہے وہیں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ بارش کا پانی ڈی ایچ کیو اسپتال میں بھی داخل ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش سے جہاں ایک جانب تو حبس میں کمی ہو گئی وہیں موسم بھی خوشگوار ہو گیا ہے تو دوسری طرف نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ جس کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

راولپنڈی ڈی ایچ کیو اسپتال میں 80 کروڑ لگانے کے بعد بارش کا پانی وارڈز میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے تمام عملہ پانی نکالنے میں مصروف ہے جبکہ مریض پریشانی میں مبتلا ہیں۔

نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی نے تباہی مچادی ہے ، حبیب کالونی میں پانچ سالہ بچی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ہے جس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ڈھوک رتہ میں متعدد بھینسیں پانی میں ڈوب گئیں ہیں،  بھینسوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے پانی سے نکالا لیا ہے۔ اسکیم تھری افضل ٹاؤں کی گلیاں پانی میں ڈوب گئیں گھروں میں بھی پانی داخل ہوچکا ہے۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین پیپلزپارٹی کچی عمر میں منفی سیاست کے سارے گُر سیکھ گئے ہیں، فیاض الحسن چوہان

Related Posts