سعید غنی کو وزیر ڈس انفارمیشن ہونا چاہیے تھا، حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میچ ختم نہیں ہوا، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، حلیم عادل شیخ کا دعویٰ
میچ ختم نہیں ہوا، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، حلیم عادل شیخ کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اطلاعات سندھ کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے حوالے سے بیان سچائی سے ہٹ کر پیش کیا ہے اور سراسر جھوٹ ہے سعید غنی کو تو وزیر ڈس انفارمیشن ہونا چاہیے تھا، بلدیاتی قانون اسمبلی میں لایا گیا اور کسی کو بات نہیں کرنے دی گئی۔

عجلت میں ڈپٹی اسپیکر نے تمام قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے منظور کر لیا۔ بلدیاتی قانون کا بل اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں تھا اراکین کو بات کرنے یا پڑھنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے وزیر اطلاعات سعید غنی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا 20 ارب کی گندم آپ کے دور میں آپ کے چوہوں نے کھائی ہے، محکمہ خوراک سندھ اربوں روپے کا مقروض ہوچکا ہے جعلی چیکس پر بچل راہوپوٹو سمیت سسٹم کو گندم بانٹی گئی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا سعید غنی کو کل سے چوہے بڑے یاد آرہے ہیں سعید غنی کا مکی ماؤس ابڑو پکڑا جائے تو سب سامنے آجائے گا سعید غنی نے پریس کانفرنس میں بلدیاتی قانون کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے سعید غنی بجٹ پر بات کررہے ہیں لیکن خود اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے نہیں دیتے۔

سندھ اسمبلی میں بجٹ بغیر اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے پاس کردیا گیا، سعید غنی مافیا مجھے نہ ڈرائیں میں صرف اللہ کی ذات سے ڈرتا ہوں سندھ پولیس کی جی تھری، ہتھکڑی اور بلٹ پروف جیکٹ کے ساتھ دھمکی آویز وڈیو بھیجی گئی، اس سندھ پولیس کا وزیر مراد علی شاہ ہیں زرداری کے گھر کے گیٹ پر مجھ پر فائرنگ کروائی گئی۔

کنری، نوابشاہ، لاڑکانہ میں مجھ پر آپ لوگوں نے حملا کروایا، اس سب کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ہیں یہ سب آپ کے پاس چلتا ہوگا ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،سخت اقدامات نہیں چاہتے،مرتضیٰ وہاب

دوسری جانب قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے سوشل میڈیا ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذیعے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ کی اسپتالوں کی مثالیں دینے والے گزشتہ شب وزیراعلیٰ کے گاؤں بھان سعیدآباد کی وڈیو دیکھ لیں جھوٹ بولتے وقت بونے ترجمانوں کو ماتھے پر بل بھی نہیں آتے۔

Related Posts