کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،سخت اقدامات نہیں چاہتے،مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وعدے عمران خان اور ایم کیو ایم نے کئے، وفا پیپلزپارٹی کررہی ہے،مرتضیٰ وہاب
وعدے عمران خان اور ایم کیو ایم نے کئے، وفا پیپلزپارٹی کررہی ہے،مرتضیٰ وہاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ترجمان سندھ حکومت، مشیر قانون اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی حالیہ صورتحال پر وزیر اعلی سندھ نے کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد کیا تھا جس کا مقصد اومی کرون وائرس کی صورتحال کا جائزہ اور آگے کا لائحہ عمل طے کرنا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح چھ فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

ایک ماہ پہلے یہ نمبر ایک فیصد سے کم تھا۔ ہم اس وقت سخت اقدامات کرنا نہیں چاہتے لہذا شہری احتیاط کریں۔ انہوں نے شہریوں سے التماس کیا کہ اومی کرون سے بچنے کا سب سے مو ثر طریقہ ماسک اور ویکسینیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتیس ملین لوگ اب تک پہلی اور دوسری ڈوز ملا کر سندھ میں ویکسین کرواچکے ہیں۔صحت کارڈ ایک بہت بڑا گھپلا ہے حکومت کا کام اسپتال کو احسن انداز میں چلانا ہے اور یہ صحت کارڈ لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی پبلک سیکٹر اسپتالوں کو ٹھیک نہیں کر پائی ہے۔

اب یہ ان کو کہہ رہے ہیں سرکار تو کچھ نہیں کر سکتی آپ پرائیوٹ اسپتالوں کا رخ کریں۔ آپ نے سرکاری فنڈز کو پرائیوٹ سیکٹر میں منتقل کرنے کا نیا طریقہ نکالا ہے۔

میں سوال کرتا ہوں کہ اگر وہ پیسے سرکاری اسپتالوں پر خرچ کر رہے ہوں تو شہری پرائیوٹ اسپتال کا رخ کیوں کریں گے لیکن آپ کا مفاد اپنے اے ٹی ایمز کو نوازنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدارا صورتحال ابھی قابو میں ہے حکومت نہیں چاہتی کہ وہ سخت فیصلے کرے۔ سماجی تقاریب میں اگر ایس او پیز کا خیال رکھیں گے تو مزید احسن انداز میں اس وبا سے نپٹ سکیں گے لہذاہمیں ایک شہری کی حیثیت سے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بیٹھے لوگ الزام لگاتے ہیں کے سندھ صحت کارڈ جاری نہیں کر رہا کیونکہ ہمارے اسپتالوں میں شہریوں کا مفت علاج ہو رہا ہے یہاں سارے پاکستان سے لوگ آکر علاج کراتے ہیں۔

مزید پڑھیں: استعفوں کی دھمکیاں دینے والوں کو ہر محاذ پر مایوسی ہوئی۔فرخ حبیب

صحت کارڈ جاری کرنا اعترافِ جرم ہے کہ یہ سرکاری اسپتال نہیں چلا سکتے۔ ترجمان حکومت سندھ نے پریس کانفرنس میں اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ این آئی سی وی ڈی نے 18 لاکھ سے زائد مریضوں کا ایک سال میں مفت علاج کیا صرف کراچی میں نو لاکھ مریضوں کا بالکل مفت علاج ہوا۔

Related Posts