سندھ حکومت کے جھوٹ سن کر شیخ چلی بھی پریشان ہے۔حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کے جھوٹ سن کر شیخ چلی بھی پریشان ہے۔حلیم عادل شیخ
سندھ حکومت کے جھوٹ سن کر شیخ چلی بھی پریشان ہے۔حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے جھوٹ سن کر شیخ چلی بھی پریشان ہوگیا، ڈینگی کیسز کے تدارک کیلئے صوبائی حکومت کے انتظامات کاغذات تک محدود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ میں ڈینگی کیسز میں اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شہروں میں ڈینگی میں اضافہ تشویشناک اور سندھ حکومت اس اہم معاملے پر مکمل خاموش ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایڈز اور ریبیز کے بعد پیپلز پارٹی نے سندھ کو ڈینگی کا تحفہ دیا۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہر مسئلہ نااہل حکومت کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ کے وزرا کی باتیں اور جھوٹ سن کر شیخ چلی بھی پریشان ہیں۔محکمہ صحت کو ٹھیکے پر دے کر جعلی اکاؤنٹ مافیا خاندان نوٹ چھاپ رہا ہے۔ نا اہل وزیر صحت سے سندھ یا محکمے کو کوئی فائدہ نہیں۔

سندھ حکومت کی تشکیل پر تنقید کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صوبے میں وزارتیں خاندانی میراث کے مطابق بانٹی جاتی ہیں۔ ڈینگی کی صورتحال پر وزیر صحت مستعفی ہوجائیں۔ ہم سندھ حکومت کو ڈینگی کے اہم معاملے پر خوابِ غفلت سے بیدار کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیاسی ہلچل، 3وزرا اور 4پارلیمانی سیکریٹری مستعفی

Related Posts