حفیظ شیخ نے ای سی سی اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حفیظ شیخ نے ای سی سی اجلاس کے دوران 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کی منظوری دے دی
حفیظ شیخ نے ای سی سی اجلاس کے دوران 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کی منظوری دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ  کی زیر صدارت آج  کابینہ کی اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی)  کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے  کی منظوری دی گئی۔ 

کابینہ کی اکنامک کو آرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا جس میں لاہور گارمنٹ سٹی کے قرض پر تکنیکی معاملات زیر غور آئیں گے۔ 

گندم درآمد کی منظوری ملک میں بڑھتے ہوئے آٹے اور گندم کے بحران کے پیش نظر دی گئی جس کا مقصد مہنگائی پر قابو پر کر عام آدمی کی دشواریوں کوکم کرنا تھا۔ 

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور گارمنٹ سٹی سے 5 فیصد ٹیکس میں کمی پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزارتِ تعلیم کو 9 کروڑ 66 لاکھ روپے کی اضافی گرانٹ جاری کرنے پر بھی گفتگو ہوگی۔

اکنامک کو آرڈی نیشن کمیٹی وزارتِ داخلہ کو 45 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے پر بھی غور کرے گی جبکہ اس دوران ملکی معیشت کے دیگر اہم معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ای سی سی اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کے فیصلے پر  پر کمیشن خوروں نے حرکت میں آتے ہوئے بھاری کمیشن لینے کی تیاریاں شروع  کردیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ  ای سی سی اجلاس میں گندم درآمد کرنے کی حتمی منظوری دے دی گئی جبکہ  دوسری جانب گندم کی خریداری میں بھاری کمیشن لیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ 

مزید پڑھیں: 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کے فیصلے پر کمیشن خور متحرک

Related Posts