3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کے فیصلے پر کمیشن خور حرکت میں آ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای سی سی: 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کے فیصلے پر کمیشن خور حرکت میں آ گئے
ای سی سی: 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کے فیصلے پر کمیشن خور حرکت میں آ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ای سی سی اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا جس پر کمیشن خوروں نے حرکت میں آتے ہوئے بھاری کمیشن لینے کی تیاریاں شروع  کردی ہیں۔

آج متوقع ای سی سی اجلاس میں گندم درآمد کرنے کی حتمی منظوری دی جائے گی جبکہ گندم کی خریداری میں بھاری کمیشن لیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں جاری آٹے کے بحران کو ختم کرنے کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حتمی منظوری آج سہ پہر تک ای سی اجلاس میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم درآمد کرنے کے لیے امپورٹ ڈیوٹی معاف کرنے کی بھی  منظوری دی جائے گی جبکہ آٹا بحران کے پیچھے  ملک میں خوراک کے معاملات دیکھنے والی حکومتی پارٹی کی اہم کاروباری شخصیت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کاروباری شخصیت نے ملک میں آٹا بحران پیدا کرنے کے لیے ہمسایہ ملک افغانستان کو بھاری مقدار میں گندم تحفے میں دے دی جبکہ لاکھوں ٹن گندم فروخت بھی کردی۔ 

ملک میں آٹا بحران پیدا کرنے کے لیے ایک سازش کے تحت کاروباری شخصیت 3لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گی جس میں ایک ٹن کے عوض 10 ہزار روپے کمیشن خوری کا انکشاف ہوا جس کی کل مالیت 3 ارب بنتی ہے۔

کمیشن خوری کے باعث آٹے کی قیمت کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائے گی جس سے  غریب عوام کو  ریلیف ملنے کا امکان نہیں جبکہ  مذکورہ کاروباری شخصیت گندم درآمدگی سے 3 ارب کا مالی فائدہ حاصل کرسکے گی۔

Related Posts