تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، گوادر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوادر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا
بلوچستان حکومت کی گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: تجارتی سرگرمیوں میں اضافے، فری زونز کے قیام، انفراسٹرکچر کی بہتری اور غیر ملکی سفارت کاروں کے دوروں کے دوران اربوں روپے کے منصوبوں کے آغاز کے بعد گوادر بندرگاہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کے حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ”رواں سال گوادر فری زون (نارتھ) میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھنے والے ترکی اور سعودی عرب کے سرمایہ کار بندرگاہی شہر گوادر کا دورہ کر رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ ترک ملٹی نیشنل کارپوریشن نسان کا ایک وفد گوادر پورٹ کا دورہ کر رہا ہے جس کا مقصد جاری تجارت، اس کے مستقبل کے مواقع اور فری زون میں گودام کے قیام کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔

دریں اثناء پاکستان سعودی بزنس چیمبر، لاہور چیمبر اور پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل کے سینئر عہدیداروں پر مشتمل ایک اور گروپ بھی گوادر کا دورہ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:گوادر پورٹ، افغان ٹرانزٹ کے تحت یوریا کھاد کا بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا

ان کے دورے کا بنیادی مقصد پیٹرو کیمیکل سمیت وسیع پیمانے پر کاروباروں میں مشترکہ منصوبوں کی فزیبلٹی کو تلاش کرنا ہے۔

پورٹ اتھارٹی کے حکام نے کہا کہ گوادر مقامی اور غیر ملکی ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔

Related Posts