وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس کا جھانسا دے کر پیسے بٹورنے والے گروہ کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس کا جھانسا دے کر پیسے بٹورنے والے گروہ کا انکشاف
وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس کا جھانسا دے کر پیسے بٹورنے والے گروہ کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کیا جس کے بعد فورس میں شمولیت کا جھانسا دے کر پیسے بٹورنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

ٹائیگر فورس میں شمولیت کے لیے وزیرِ اعظم کے اعلان پر پاکستان کی نوجوان نسل متحرک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد نوجوان آن لائن رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

دوسری جانب عوام الناس کو وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت کے نام پر دھوکہ دیا جارہا ہے۔ جعلسازوں نے عوام کو ٹیلی فون کالز کے ذریعے بے وقوف بنانا شروع کردیا ہے۔

فون کالز کے ذریعے جعلساز عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ٹائیگر فورس میں شامل ہونے پر انہیں باقاعدہ تنخواہ دی جائے گی جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے لیے ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا۔

فورس میں شامل ہونے والوں کو یہ یقین بھی دلایا جاتا ہے کہ انہیں موٹر سائیکل اور باضابطہ وردی دی جائے گی جبکہ رجسٹریشن کے لیے پیسے بھی طلب کیے جارہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ایک رضاکار فورس ہے جسے موٹر سائیکل، وردی یا تنخواہ دینے کا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا جس سے لاعلم افراد جعلسازوں کے ہتھکنڈوں کا شکار بنتے ہیں۔

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس رجسٹریشن کے لیے عوام سے کوئی پیسے طلب نہیں کیے جاتے،اس لیے حکومتی عہدیداران نے عوام کو جعلی فون کالز سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے جبکہ عوام کو سٹیزن پورٹل کے علاوہ کسی اور ذریعے سے رجسٹریشن نہ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

Related Posts