پاکستان میں بھارتی کورونا پھیلنے لگا، حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ حکومت نے ملک میں بھارتی کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے صوبے میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وباء کی ابھرتی ہوئی مختلف اشکال کی وجہ سے ملک کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ ملک میں بھارتی کورونا وائرس کے مختلف کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے صحت کی صورتحال ایک بار پھر سنگین ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے محکمہ صحت عہدیداروں کو ہدایت کی کہ صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیز کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صرف ان کارخانوں کو کھولنے کی اجازت دے گی جو کورونا وائرس کے خلاف اپنے عملے کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:2ہزار دیں سرٹیفکیٹ لیں، کراچی میں جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا کاروبار شروع

انہوں نے متنبہ کیا کہ حکومت ویکسی نیشن کے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام ہونیوالے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرے گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی وباء میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان میں کورونا کی وباء نے مزید 56 شہریوں کو زندگیوں سے محروم کردیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1239 نئے کیسز سامنے آگئے، ملک میں کورونا متاثرین کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 368 لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1239 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور مثبت شرح 3 اعشاریہ 40 فیصد رہی جبکہ وباء کے باعث پہلے سے متاثرہ 56 مریض دم توڑ گئے۔

Related Posts