2ہزار دیں سرٹیفکیٹ لیں، کراچی میں جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا کاروبار شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID vaccination

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : حکومت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیئے جانے کے بعد کرپٹ عناصر نے کراچی میں جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا کاروبار شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے ایکسپو سینٹر میں شہریوں کے جعلی سرٹیفکیٹ بنائے جارہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگوائے بغیر 2 ہزار روپے کے عوض جعلی سرٹیفکیٹس بناکر دیئے جارہے ہیں، نجی ٹی وی نے بھی معاملے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے دسمبر 2021 تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ اس کے علاوہ صوبوں کی جانب سے بھی ویکسی نیشن نہ کروانے والے شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

ملک کے مختلف شہریوں میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بھی روکنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ سندھ حکومت بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونانے مزید 56 شہریوں کو زندگیوں سے محروم کردیا،1239 نئے کیسز رپورٹ

شہریوں کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر نے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے کا مکروہ کاروبار شروع کرکے حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے علاوہ لاکھوں زندگیوں کو داؤ پر لگادیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت جعلی سرٹیفکیٹس بنانے والوں کو فوری گرفتار کرے اور جن لوگوں کو جعلی سرٹیفکیٹ بناکر دیئے گئے ہیں ان کو بھی قانون کے مطابق سزاء دی جائے۔

Related Posts