سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں میں من پسند افسران کی تعیناتی کیلئے بھرتیاں روک دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt halts KMC's announcement of local bodies recruitment

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت کا کراچی کے بلدیاتی اداروں میں بے جا مداخلت کا کھیل تیز ہوگیا، کے ایم سی افسرجمیل فاروقی کی معطلی کے بعد ضلعی بلدیات میں بھرتیوں کے معاملات رک گئے۔

گریڈ ایک سے چار تک کی بھرتیوں کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت ضلعی بلدیات نے بھی اشتہارات جاری کر رکھے تھے اورسینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم بلدیہ عظمیٰ کراچی کو غیر قانونی بھرتیوں سے روکا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ نے اس ضمن میں بلدیاتی اداروں کو باضابطہ اجازت نہیں دی تھی لیکن اس کے باوجود خالی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے کاغذی کاروائیاں کی جاتی رہیں۔

لوکل گورنمنٹ سندھ نے گریڈ ایک سے چار تک بھرتیوں کیلئے کراچی کے علاوہ دیگر بلدیاتی اداروں کو بھرتیوں کی اجازت دی تھی۔ اس طرز عمل کی وجہ سے کراچی کے بلدیاتی اداروں میں بھرتیوں کے معاملات کھٹائی میں پڑے ہوئے تھے۔

سیاسی طور پر بھی اس بات پر آواز اٹھائی گئی کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں کے ساتھ متعصبانہ برتاؤ اختیار کیا جا رہا ہے یہی اہم وجہ ہے کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں کو بھرتیاں کرنے سے روک دیا گیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نیچے سے اوپر تک اپنی مرضی سے بھرتیاں کرنا چاہ رہی ہے اور اپنے من پسند افراد کو خصوصاً پارٹی ورکرز کو نوازنے کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

اسی منصوبے کے تحت آئندہ نگراں بلدیاتی دور میں بلدیاتی اداروں میں بھی وہ ہی افسران وملازمین دکھائی دینگے جنہیں سندھ حکومت دیکھنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں:بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا طریقہ تیار کر لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف کراچی کو گریڈ ایک سے چار گریڈ تک بھرتیوں سے روکنا اسی سلسلے کی کڑی ہے، آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل کراچی کے بلدیاتی اداروں میں زیادہ تر سندھ حکومت کے من پسند افسران وملازمین دکھائی دینگے۔

Related Posts