نازک دور سے گزرنے والے پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔مصطفیٰ کمال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے اپنی نا اہلیوں کو چھپانے کے لئے اداروں کو ڈھال بنا یا، مصطفی کمال
حکومت نے اپنی نا اہلیوں کو چھپانے کے لئے اداروں کو ڈھال بنا یا، مصطفی کمال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سیّد مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ نازک دور سے گزرنے والے پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔

پارٹی سیکرٹریٹ ”پاکستان ہاؤس“ کراچی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدے پورے کرنا تو دور کی بات، ان پر عمل شروع کرنے میں بھی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ پلان بی: حب ریور روڈ پر دھرنا، کراچی سے بلوچستان کا زمینی راستہ منقطع

خطاب کے دوران سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہے۔ ہم عوام کے مسائل پر روشنی نہیں ڈالتے، ان کے حل پر بھی بات کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ میں مسلسل تیسری بار حکومت ملی لیکن کراچی سمیت پورا سندھ تباہی اور بربادی کی داستان سنا رہا ہے۔ لوگ کتوں کے کاٹے سے مر رہے ہیں اور تھر میں پانی اور خوراک دستیاب نہیں۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ لاکھوں بچے آج بھی اسکولوں سے باہر ہیں اور جو جاتے ہیں انہیں معیاری تعلیم نہیں دی جاتی۔ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر انجام دیتے ہیں۔ پی ایس پی کراچی کو ایک بار پھر ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق سٹی ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے کہا  کہ وزیراعظم اپوزیشن سے بات اور آئینی تقاضے پورے کرنے کو تیارنہیں۔

وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملکر معاملات حل کریں، وزیراعظم سندھ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، بات نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں: لوگ مولانا صاحب کے ذریعے اپنے کام نکلواتے جارہے ہیں،مصطفی کمال

Related Posts