میئر کراچی کو با اختیار کر دیا جائے تو شہر کے کافی مسائل حل ہوجائیں گے، گورنر سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

governor sindh imran ismail Exclusive Video Message about coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کو با اختیار کر دیا جائے تو شہر کے کافی مسائل حل ہوجائیں گے۔

جناح اسپتال میں مریضوں میں کمبل تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم نے حکومتی ارکان وصوبوں کو بے گھر افراد کی مدد کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کے حکم پر کمبل، گرم کپڑے، تکیے، بنیادی اشیاء فراہم کر رہے ہیں، انشااللہ پورے سندھ میں یہ عمل کیا جائے گا، تمام صوبوں کے اراکین اس میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے مسائل پر وزیراعظم کی باتیں صرف زبانی جمع خرچ ہے، میئر کراچی

انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال میں سب سے زیادہ ڈاگ بائیٹ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، جنگلی کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اینٹی ریبیز ویکسین کی تعداد اب بھی کم ہے، پورا کرنے لیے کے اقدامات کریں گے، کتوں کی تعداد پرقابو نہ پایا گیا تو مزید جانیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈاکٹرظفر مرزا کہتے ہیں صوبہ رابطہ کرے گا تو ان کی مدد کی جائے گی، سندھ حکومت کراچی کے معاملات سدھارنا چاہے تو سدھار سکتی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر کو با اختیار کر دیا جائے تو شہر کے کافی مسائل حل ہوجائیں گے۔

Related Posts