کراچی کے مسائل پر وزیراعظم کی باتیں صرف زبانی جمع خرچ ہے، میئر کراچی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ex Mayor Wasim Akhtar ruled over KMC after resignation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تعلیم کا نوے فیصدبوچھ پرائیویٹ سیکٹر نے سنبھا ل رکھاہے جبکہ تعلیم، صحت، سیکورٹی یہ تین چیزیں فراہم کرنا حکومت کے ذمے داری ہے۔

سرکاری اسکولوں کا حال سب کے سامنے ہے، آج اکیلا سندھ حکومت سے جنگ لڑرہاہوں ،کراچی کے فنڈز کراچی کو نہیں مل رہے ہیں، کراچی کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان سے تین اجلاس کرچکا ہوں مگر رزلٹ صفر نکلا صرف زبانی جمع خرچ والی باتیں ہیں ۔

ہم نے اپنے سات ایم این ایز کے ساتھ پی ٹی آئی کی حکومت کو بھرپور سپورٹ کیا مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہاہے کہ کراچی کے مسائل اپنی جگہ موجود ہیں حالانکہ کرچی والوں نے بھی پی ٹی آئی کوووٹ دیا،95فیصد سندھ حکومت اور65فیصد وفاقی حکومت کراچی سے ریونیوحاصل کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکیڈمس انٹر نیشنل اسکول گلستان جوہر کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا ۔اس موقع پر ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز کے چیئرمین آصف خان،ڈائریکٹر ملیحہ خان ،اطہر خان، حسن خان،سعید خان بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں :مسائل کے انبار ، کراچی کا بلدیاتی نظام مذاق کے سوا کچھ نہیں ،نجیب ہارون

میئر کراچی وسیم اختر کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ،بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر وسیم اختر نے اکیڈمی کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا ،اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا، وسیم اختر نے اسکول کا دورہ کیا اور کہا کہ انہیں بالکل محسوس نہیں ہورہاہے کہ وہ پاکستان کے کسی اسکول میں موجود ہیں اتنا خوبصورت جدید طرز کا اسکول دیکھ کر بے حد خوشی ہو ر ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تہہ دل سے اکیڈمی کے روح رواں آصف خان اور ان کی فیملی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،آصف خان اور ان کی ٹیم نے بہت مثبت اقدام اٹھایا ہے۔

اس موقع پر میئر کراچی نے آصف خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی تعلیم کے فروغ کے لیے ہماری ضرورت پڑی ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کے قیام سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔چیئرمین ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز آصف خان کا کہنا تھا کہ وہ میئر کراچی وسیم اختر کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے میرا جو خواب تھا کہ میں اس معیار کا تعلیمی ادارہ اپنے ملک میں بنائو جو کہ بیرون ممالک دیکھ کر خوشی محسوسی کرتا تھا آج الحمد اللہ یہ خواب اکیڈمس انٹرنیشنل اسکول کی قیام کی صورت میں پورا ہوا جس میں میرے بیٹوں جنہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس ادارے کے قیام میں میری بھرپور مدد کی اور میری اہلیہ بھی میرے شانہ بشانہ ہیں میں اپنے رب کا بے حد شکر گزارہوں جس نے مجھے میرا خواب پورا کرانے میں میری مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں :وسائل کی کمی کے باجود ترقیاتی کام کاپہیہ جام نہیں ہونے دیا،چیئرمین ضلع کونسل کراچی

انہوں نے کہا کہ اس اسکول کی خاص بات یہ ہے کہ اردو، انگریزی کے علاوہ چینی زبان کی تعلیم بھی بچوں کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ38سال بعد میری محنت آج اس اکیڈمی کی شکل میں رنگ لے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی آنے والی نسلوں کے لیے اعلیٰ تعلیمی معیار فراہم کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں، اس اکیڈمی کی ماں ہیپی پیلس اسکول ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بزنس سے زیادہ خدمت کو اہمیت دیتاہوں اور تعلیم کے فروغ کو عبادت سمجھ کر اپنے فرائض انجام دے رہاہوں۔ اس موقع پر تعلیمی شعبے سے وابستہ شخصیات کی کثیر تعداد موجودتھی۔

اکیڈمس انٹرنیشنل اسکول گلستان جوہر کی افتتاحی تقریب میں جدید طرز کے ایک روبوٹ نے وسیم اختر کو اس وقت حیران کردیا جب میئرکراچی نے پورے اسکول کا دورہ کیا ،اس وقت کلاس روم میں رکھے ہوئے روبوٹ نے وسیم اختر کی آمد پر ان کو سلام کیا اور ہاتھ ملایا جس پر وسیم اختر بے حد خوش اور حیران ہوئے اور کہا کہ واقعی یہاں پر عالمی معیار کی سہولتیں ہیں جدید طرز کی تمام سہولتوں سے آراستہ ہے۔

اکیڈمس انٹرنیشنل اسکول میں کڈز گرائونڈ،خوبصورت و سرسبزوشاداب اسمبلی پوائنٹ ،ریڈنگ روم میوزک روم ،جدید سیکورٹی سسٹم، کارپارکنگ، صاف ستھرا اسٹال،بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ ٹیچرز کی موجودگی ،عمدہ ماحول کے ساتھ جدید طرز کی وہ تمام تر سہولتیں جو کہ کئی بین الاقوامی درس گاہ میںموجود ہوتی ہیں وہ سب یہاں میسر ہیں۔

Related Posts