حکومت کی کورونا وائرس کے باعث پہلے پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SOPs not being followed, lockdown could be toughened if situation persists: Dr Zafar Mirza

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پہلا پاکستانی جاں بحق ہوگیا ہے۔ تصدیقی پیغام وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت نے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ میں تصدیق کرتا ہوں کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث پہلے پاکستانی کی وفات ہو گئی ہے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مردان سے تعلق رکھنے والا 50 سالہ شخص کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوا جو سعودی عرب سے عمرہ کرکے پاکستان لوٹا تھا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ متاثرہ شخص کے جسم میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری جیسی کورونا وائرس سے متعلق تمام علامات موجود تھیں۔ جب اس کا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت آیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تصدیق ہو گئی کہ وہ کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوا جس کے بعد ان کے تمام روابط کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ہماری ہمدردیاں اس کے سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس نے اپنی جڑیں مضبوط کرلیں۔ صوبہ سندھ میں مزید افرادوائرس کا شکارہوگئے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 208ہوگئی۔ پنجاب میں 33، خیبر پختونخوا19، بلوچستان 23، اسلام آباد میں 4 کیسز  جبکہ  گلگت بلتستان میں 15 مریض رپورٹ کیے گئے۔ 

، ملک بھر میں گزشتہ روز تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد مجموعی طور پر  301 ہوگئی اور اب یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا زورپکڑ گیا‘ متاثرہ افراد کی تعداد 301 تک پہنچ گئی

Related Posts