گالف ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت سے کلب کھولنے کی اجازت مانگ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گالف ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت سے کلب کھولنے کی اجازت مانگ لی
گالف ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت سے کلب کھولنے کی اجازت مانگ لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ سمیت ملک بھر میں پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ اس دوران سندھ گالف ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت سے کلبز کھولنے کی اجازت طلب کی ہے۔

صوبائی حکومت کو تحریر کیے گئے اپنے ایک خط میں سندھ گالف کلبز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی گالف کلبز کھولنے کی اجازت دی جائے جبکہ یہ خط ایسوسی ایشن کے صدر اسد آئی اے خان نے لکھا۔

صدر گالف ایسوسی ایشن نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں گالف کلبز کھل گئے ہیں تاہم کراچی میں لاک ڈاؤن کے باعث پابندی عائد کی جارہی ہے۔

اسد آئی اے خان کے مطابق گالف کلبز میں بھی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کیاجاسکتا ہے۔ سندھ حکومت گالف کھیلنے کی اجازت دے تاکہ کراچی کے شہری بھی دیگر شہریوں کی طرح گالف سے لطف اندوز ہوسکیں۔ 

Related Posts